نائب وزیراعظم کی ملک میں ویکسین کی تیاری اور لائسنسنگ کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

25

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ملک میں ویکیسین کی تیاری اور لائسنسنگ کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے شعبہ صحت میں اصلاحاتی اقدامات سے متعلق جائزہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں بیرون ملک پاکستانی طبی ماہرین کی خدمات کے مواقع اور مشترکہ ویکسین سازی پر توجہ دی گئی۔ طبی ماہرین بالخصوص ڈینٹسٹس کی بیرون ملک بھرتی آسان بنانے کی مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ دوست ممالک کے تعاون سے پاکستان میں ویکسینز کی تیاری اور ٹیکنالوجی منتقلی پر بھی غور ہوا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستانی طبی ماہرین کی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر متعارف کرانا اہم ہے۔اس کیلئے شفاف اور مربوط طریقہ کار وضع کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں