کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوںمیں ترقیاتی کاموںکے سلسلے میں لائنوں کی شفٹنگ اور کھمبوںکی تنصیب کئے جارہے ہیں۔
اس سلسلے میں 12نومبرکو(بروزجمعرات) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کی11kv شہبازٹاون، ملک پلانٹ، نواںکلی،صاحبزادہ کاریز فیڈروں سے صبح10بجے تادوپہر2بجے بجلی بندرہیگی نیز اُسی روز مری آباد گرڈ اسٹیشن کے 11kv مری آباد، کاسی ٹو فیڈرجبکہ شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے 11kvویسٹرن بائی پاس، خروٹ آباد،جبل نور، تکاتو، دوستین اور ادیان فیڈروں سے صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔
تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اورتعاون کی اپیل کی ہے۔









