سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں آپریشن کرکے 2 دہشتگردوں کو ہلاک ک دیا۔ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت، بال نگور میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ آپریشن کے دوران ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ و ہتھیار، کمیونیکیشن کا سامان اور نقدی برآمد ہوئی جس میں عام بلوچ شہریوں سے لوٹی گئی رقم بھی شامل ہے۔ جبکہ شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ حسو خیل میں 14 ٹارگٹ مقامات کلیئر کر دیئے گئے۔سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران مختلف علاقوں میں مزید 62 گھروں اورمتعدد کمپانڈز کی تلاشی مکمل کرلی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گائوں اپی سے حیدر خیل تک 17 ،مسکی میں 28 جبکہ دیگرعلاقوں میں 17 کمپانڈز کی تلاشی لی گئی۔حسو خیل میں 14 ٹارگٹ مقامات کلیئر کیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق موساکی میں کارروائی کے دوران 700 کلوگرام دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ ایک الفاروق میزائل، 200 کلوگرام یوریا اور دیگر آلات بھی قبضے میں لئے گئے ہیں۔
سکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع کیچ میں آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
29









