برقی لائنوں کی ضروری مرمت کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو

13

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی لائنوں کی ضروری مرمت اور ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں 29جولائی (بروزبدھ) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کی11kv نواں کلی اورمالک فیڈروں سے صبح10:30بجے تادوپہر2:30بجے بجلی بند رہیگی اسکے علاوہ 29جولائی اور 31جولائی کو (روزانہ) شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے 11kv جبل نور،ویسٹرن بائی پاس، خروٹ آباد، تکاتو، دوستین،داریم اور ادیان فیڈروں سے صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

علاوہ ازیں مختلف گرڈاسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنوں پر ضروری مرمت اور ٹیسٹنگ کے کام کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں 30جولائی کو (بروزجمعرات)132kvپشین گرڈاسٹیشن اور 33kv?ڈب خانزئی سے صبح10بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی کی فراہمی متاثرہوگی۔تاہم اس دوران متبادل انتظام کے زریعے لوڈمینجمنٹ کے تحت متاثرہ فیڈورں کو بجلی فراہم کیجائے گی۔کیسکونے بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاو ن کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں