13

کچلاک میں پشتونخواملی عوامی پارٹی کا اجلاس، 24 گھنٹوں میں صرف 4 گھنٹے بجلی کی فراہمی کی شدید الفاظ میں مذمت

پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ تحصیل کچلاک سے مربوط بلیلی دوئم علاقائی یونٹ کے اجلاس کی صدارت ملک یاسین ناصر نے کی ۔ اجلاس میں تحصیل سینئر معاون سیکرٹری رحمت ناصر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں پارٹی کی تنظیمی فعالیت اور بالخصوص بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث اہل علاقہ کو درپیش مشکلات کو زیر غور لایا گیا۔

اجلاس سے ملک یاسین ناصر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 24گھنٹوں میں صرف چار گھنٹے بجلی کی فراہمی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، بلیلی کی گنجان آبادی بجلی کی ناروا وغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث ذہنی کوفت کا شکار ہوچکے ہیں ۔ کم وولٹیج میں بجلی کی فراہمی سے گھریلو مشینریوں کا جلنا معمول بن چکا ہے۔ جبکہ کیسکو انتظامیہ اس تمام صورتحال سے باخبر اور اس حل کرنے میں غیر سنجیدہ ہے ۔

اجلاس سے رحمت ناصر نے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کی تنظیمی فعالیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام ابتدائی یونٹس کے بروقت اجلاسوں کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کیسکو کے حکام سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں پارٹی عوام کی تائید سے احتجاج پر مجبور ہوں گی جس کی ذمہ داری کیسکو پر عائد ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں