ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستانی فاسٹ بولرز کی دھاک ختم، 2022 سے بدترین اعداد و شمار سامنے آگئے

14

ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستانی فاسٹ بولرز کی کارکردگی گزشتہ چند برسوں کے دوران نمایاں طور پر متاثر ہوئی ہے، 2022 سے اب تک پاکستان کا اسٹرائیک ریٹ دیگر بڑی ٹیموں کے مقابلے میں سب سے کمزور رہا۔

اعدادوشمار کے مطابق کم از کم 10 ٹیسٹ میچز کھیلنے والی ٹیموں میں پاکستان نے 32 میچز میں 239 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ فاسٹ بولرز کا اوسط 35.53 اور اسٹرائیک ریٹ 59.3 رہا۔

پاکستان کی بولنگ اوسط 34 رہی، جو اس عرصے میں کم از کم 20 ٹیسٹ کھیلنے والی 9 ٹیموں میں آٹھویں نمبر پر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں