اصغر خان اچکزئی کی گرفتاری قابل مذمت ،جھوٹا مقدمہ فوری ختم اور انہیں رہا کیا جائے، عبدالرحیم زیارتوال

26

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال نے اپنے پریس ریلیز میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کو قتل دروغ گوئی پر مشتمل مقدمے میں گرفتاری قابلِ مذمت ہے۔ اصغر خان کی گرفتاری دراصل تعصب کی بنیاد پر کی گئی ہے انکے خلاف مقدمہ دروغ گوئی اور جھوٹ پر مبنی ہے۔

پارٹی اصغر خان کی گرفتاری کی مذمت کرتی اور انکی فوری رہائی کا مطالبہ کرتی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سیاسی لوگوں کے خلاف انتقام پر مبنی کاروائیاں جاری ہے جس کے خلاف ہر قومی، سیاسی، جمہوری، وطن دوست اور قام دوست پارٹیوں کا فرض بنتا ہے کہ وہ اس بحرانی صورتحال کے خلاف اپنا جمہوری کردار ادا کریں۔ بیان کے آخر میں کہا گیا ہے کہ اصغر خان اچکزئی کی فوری رہائی اور انکے خلاف قائم جھوٹا مقدمہ فوری طور ختم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں