ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ نے ائیرپورٹ روڈ پر شیشہ کیفیز کے خلاف کریک ڈائون کیا۔ کارروائی کے دوران 4 شیشہ کیفے سیل کر دیے گئے جبکہ مالکان کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
یہ کارروائی اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد یوسف ہاشمی کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی۔
ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ شیشہ، چلم اور اس سے متعلق سامان کی فروخت یا استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ جہاں بھی شیشہ یا اس کا سامان پایا گیا، وہاں فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ جگہ کو سیل، مالکان کو گرفتار اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔









