امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں ممکنہ کمی کے اشاروں نے عالمی تیل مارکیٹ کو فوری طور پر متاثر کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف مجوزہ فوجی کارروائی مؤخر کرنے کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 4.08 ڈالر فی بیرل کم ہو کر 83.85 ڈالر پر آ گئی جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 4.01 ڈالر کی کمی کے بعد 80.66 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوتا رہا۔









