بولان کے علاقے مچھ میں تیز رفتار موٹر سائیکل کھائی میں گرنے سے 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے نعشیںہسپتال منتقل کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ سے موٹر سائیکل پر ایک شخص اور 2 خواتین جیکب آباد جارہی تھیں کہ مچھ کے علاقے گوگرت کے مقام پر موٹر سائیکل بے قابو ہوکر کھائی میں گرنے سے تینوں جاں بحق ہوگئے حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا جنہیں ضروری کارروائی کے بعد شناخت کے لئے مردہ خانے میں رکھ دیا تا حال شناخت نہیں ہوسکی مزید کارروائی مچھ پولیس کررہی ہی









