ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے بلوچستان میں سرمایہ کاری کے سنہرےدور کا آغاز ہوگیا ہے۔
ملکی صفِ اوّل کے پانچ بڑے کاروباری گروپس نے بلوچستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا۔ لیک سٹی ہولڈنگز، فاطمہ گروپ، دین گروپ، ہلٹن گروپ اور سورتی گروپ اس تاریخ ساز اور دور رس سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں۔
تقریباً پانچ ارب امریکی ڈالرز کی مجموعی مارکیٹ ویلیو رکھنے والے یہ گروپس ، بلوچستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے پر عزم ہیں جبکہ یہ پیش رفت ماڑی انرجیز کی ذیلی کمپنی ماڑی منرلز اور گلوباکور منرلز کے درمیان بلوچستان میں معدنی تلاش کے لیے جوائنٹ وینچر معاہدے کے بعد سامنے آئی۔









