امریکی فوج کے اپاچی ہیلی کاپٹر سے متعلق تنازع پر ایران نے اپنا مؤقف واضح کرتے ہوئے اس واقعے میں کسی بھی قسم کے دانستہ کردار کی سختی سے نفی کر دی ہے۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ تہران کا امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنانے سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی ایران کی جانب سے ایسی کوئی کارروائی جان بوجھ کر کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں جاری غیرمعمولی کشیدگی کے باعث بعض اوقات غیرارادی واقعات پیش آ سکتے ہیں جنہیں فوری طور پر حملہ قرار دینا درست نہیں ہوگا۔
ادھر امریکی حکام بھی واقعے کی نوعیت پر حتمی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے۔ ایک امریکی عہدیدار کے مطابق ابتدائی اطلاعات یہ ہیں کہ ہیلی کاپٹر ممکنہ طور پر ایک ایرانی ڈرون سے ٹکرایا تاہم ابھی تک ایسا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا جس سے یہ ثابت ہو کہ یہ عمل جان بوجھ کر کیا گیا تھا واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔









