امریکی جریدے پولیٹیکو کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران پر امریکی جوابی حملوں کے باوجود تہران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کی کوششیں متاثر نہیں ہوئیں اور امن ڈیل اب بھی قریب سمجھی جا رہی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کا ماننا ہے کہ حالیہ فوجی کارروائیوں کے باوجود ایران کے ساتھ سفارتی راستہ مکمل طور پر بند نہیں ہوا۔
وائٹ ہاؤس کے اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ اس وقت معاہدے کی صورتحال میں کوئی بنیادی تبدیلی نہیں آئی۔









