تعمیراتی منصوبے ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر خار تار کوئٹہ کا پیش رفت کا جائزہ اجلاس سیکریٹری محنت و افرادی قوت بلوچستان صالح محمد ناصر کے زیر صدارت انکے دفتر بلوچستان سول سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں تعمیراتی منصوبے ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر خار تار علمدار روڈ کوئٹہ کی کی پیش رفت کا مفصل طور پر جائزہ لیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ روداد اجلاس محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات بلوچستان کے متعلقہ فورم کی منظوری کے لئے پیش کیا جائیگا اجلاس میں ایڈیشنل سیکریٹری محنت و افرادی قوت ، زوار احمد ، چیف آف سیکشن محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات بلوچستان ، شکیل بزدار، ڈائریکٹر مین پاور ارشاد احمد ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی ٹیوٹا سہیل احمد۔
ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو شاہ محمد ، سیکشن آفیسر ڈولپمنٹ محنت و افرادی قوت بلوچستان، اقبال بازئی اور دیگر نے شرکت کی۔









