34

ڈپٹی سیکرٹری آبپاشی کی زیرِ صدارت کوئٹہ میں زیرِ زمین پانی کے سروے سے متعلق اجلاس

ڈپٹی سیکرٹری آبپاشی نظام رحیم بلوچ کی زیرِ صدارت ضلع کوئٹہ میں زیرِ زمین پانی کے سروے سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں چیف انجینئر واسا محمد رمضان، بین الاقوامی واٹر انسٹی ٹیوٹ کے ڈپٹی کنٹری نمائندہ ڈاکٹر محمد ارشد، فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے نمائندہ طلال نصیر، چیف ہائیڈرولوجسٹ حمید اللہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر جوڈیشل محمد آصف اچکزئی نے شرکت کی۔

اجلاس میں ضلع کوئٹہ میں زیرِ زمین پانی کی موجودہ صورتحال، اس کے مؤثر استعمال اور مستقبل میں ممکنہ قلت سے نمٹنے کے لیے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ماہرین نے پانی کے ذخائر کے تحفظ، جدید سروے طریقہ کار کے استعمال اور اعداد و شمار کی بنیاد پر منصوبہ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔ڈپٹی سیکرٹری آبپاشی نے ہدایت کی کہ زیرِ زمین پانی کے وسائل کی نگرانی کو مزید مؤثر بنایا جائے اور تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون کے ذریعے پائیدار حل یقینی بنائیں تاکہ کوئٹہ میں پانی کے بحران پر قابو پایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں