پاکستان کی سینئر اداکارہ میرا نے برطانوی سفارتخانے سے لندن جانے کیلئے ویزا جاری کرنے کی درخواست کردی۔
میرا نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں اداکارہ نے اپنی بہن کے کینسر میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی۔
اداکارہ نے کہا کہ میں اس وقت نیویارک میں موجود ہوں، میں لندن سفارت خانے سے درخواست کرنا چاہتی ہوں کہ میری بہن شائستہ عباس لندن میں ہے اور اسے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، کینسر کی آخری اسٹیج ہے اور اس کی حالت کافی سنجیدہ ہے۔









