کوئٹہ، چھ کلو آئس برآمد کرکے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا

15

ایکسائز کے عملے نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی 6 کلو آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایکسائز فورس کے عملے نے خفیہ اطلاع ملنے پر ایکسائز آفیسر نے دیگر عملے کے ہمراہ موٹر سائیکل سوار کو روک کر چیک کیا تو اس کے خفیہ خانوںمیں چھپائی گئی 6 کلو آئس برآمد کرکے مل ملزم کو گرفتار کرلیا منشیات ڈیرہ مراد جمالی سے اندرون سندھ سمگل کی جارہی تھی جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔ مزید کارروائی ایکسائز فورس کا عملہ کررہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں