گدر کے مظلوم عوام پر جیٹ طیاروں کی بمباری کی مذمت کرتے ہیں، مولانا حیدری

26

مرکزی سیکرٹری جنرل جمعیت علما اسلام ورکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ سوراب کے علاقے گدر میں معصوم شہریوں، خواتین اور بچوں پر جیٹ طیاروں سے ہونے والی بمباری، تشدد اور بے گناہ عوام کے خون سے ہولی کھیلنے کا واقعہ انتہائی دل دہلا دینے والا اور شدید مذمت کے قابل ہے۔

بچوں اور خواتین پر اس طرح کی اندھا دھند بمباری اور شہریوں کو لہولہان کرنا شدید انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور اذیت ناک عمل ہے۔ جن اداروں کی ذمہ داری عوام کے جان و مال کا تحفظ ہے، ان کے ہاتھوں شہریوں کا متاثر ہونا تشویش ناک ہے۔

ریاستی ادارے ،انتظامیہ اور متعلقہ حکام فوری طور پر اس کارروائی کرنے والوں کو سامنے لائے اور ان کو سخت سزا دے اس واقعے کی فوری اعلی سطحی اور شفاف تحقیقات کروائی جائیں اور متاثرہ خاندانوں کی دادرسی کی جائے۔

جمعیت علما اسلام سوراب کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر فورم پر اس ظلم کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں