مستونگ: چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور سمیت 3 دہشتگرد ہلاک، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان

44

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ 25-N پر کنڈوا پوسٹ کے قریب بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تین مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے، تاہم واقعے میں دو شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات شاہد رند کے مطابق دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے بڑے حملے کی کوشش کی، تاہم مستعد سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ان کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں قریبی مکانات اور ایک مسجد کو بھی نقصان پہنچا، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے متعلقہ مراکز منتقل کر دیا گیا۔

شاہد رند نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے عناصر کا بلوچستان کے عوام اور ان کی روایات سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کے بقول بلوچستان میں امن، ترقی اور خوشحالی کے خلاف سرگرم عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

معاون اطلاعات نے دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں میں سکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور پیشہ ورانہ مہارت کو بھی سراہ.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں