کچلاک میں چوری کی بڑی واردات مسلح چور اسلحے کی دوکان سے لاکھوں روپے مالیت کا اسلحہ اور پانچ لاکھ روپے نقدی چوری کرکے فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کچلاک بازار میں گذشتہ رات کو مسلح چوروں نے ایک مارکیٹ میں داخل ہوکر چوکیدار کے ہاتھ پاؤں باندھ وہاں اسلحے کی دوکان کے توڑ دیئے اور دوکان سے 65 عدد پستول اور گولیاں چوری کرکے فرار ہوگئے۔ کچلاک پولیس نے اسلحے کے دوکاندار کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
25









