سعودی عرب کو دفاعی نوعیت کا فوجی تعاون فراہم کر رہے ہیں، فرانسیسی وزیرخارجہ

16

فرانس کے وزیر خارجہ جین نوئیل بیروٹ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو حوثیوں کی جانب سے ہونے والے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے فرانس فوجی تعاون فراہم کر رہا ہے جو مکمل طور پر دفاعی نوعیت کا تعاون ہے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے وزیر خارجہ جین نوئیل بیروٹ نے صدر ایمانوئیل میکرون کی جانب سے سعودی عرب کو فوجی تعاون کے تحت فوج، ریڈار یونٹس اور دفاعی نظام فراہم کرنے کے اعلان کے بعد یہ بیان دیا ہے۔

جین نوئیل بیروٹ سے انٹرویومیں پوچھا گیا کہ کیا فرانس کی جانب سے سعودی عرب کو فراہم کی جانے والی فوجی مدد حوثی کے خلاف جنگ میں حصہ دار بننے کی کاوش ہے، تو ان کا کہنا تھا کہ تعاون مکمل طور پر دفاعی نوعیت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف اسرائیل اور امریکا کی جنگ کے آغاز سے ہی ہم نے اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے تحفظ ک لیے فوجی اثاثے منتقل کردیے تھے۔

فرانسیسی وزیر خارجہ نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں کسی بھی وقت اس جنگ کا فریق سمجھا جاسکتا ہے، تو ایسا ہرگز نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں