حکومت بلوچستان نے خضدار ڈویژن کی منظوری دینے کے بعد باقاعدہ طور پر اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
1۔ نیا ضلع وڈھ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ جسے خضدار سے الگ کردیا گیا وڈھ ضلع کا ہیڈ کوارٹر نال ہوگا۔ یہ ضلع وڈھ، اورناچ اور نال پر مشتمل ہوگا۔
2. ضلع سوراب: شہید سکندرآباد کا نام تبدیل کر کے ضلع سوراب رکھا گیا ہے ۔ تحصیل زہری کو خضدار سے الگ کر کے سوراب میں شامل کیا گیا
3۔خضدار ڈسٹرکٹ ہوگا ۔خضدار میںں نئے علاقہ زیدی اور نئی سب ڈویژن باغبانہ اور مولہ و کرخ کو شامل کرلیا گیا ہے ۔ کرخ کو سب تحصیل سے اپگریڈ کر کے تحصیل بنایا جائے گا
4. ضلع قلات کے سابق حدود برقرار رہیں گے تحصیلیں: قلات، خالق آباد، منگوچر، جوہان، گزگ وغیر شامل ہونگے ۔
جب کہ قلات ڈویژن کی حیثیت ختم کرکے اسے دو ڈویژنز خضدار اور لسبیلہ میں تقسیم کردیا گیا۔









