جے یو آئی ضلع کوئٹہ کا امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر اظہار تشویش، مؤثر حکومتی اقدامات کا مطالبہ

28

جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کی ضلعی مجلسِ عاملہ کا اہم اجلاس ضلعی امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق کی زیرِ صدارت ضلعی سیکرٹریٹ اینگل روڈ کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیمی امور اور گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کا جائزہ، عوامی مسائل اور صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

اجلاس کے شرکا نے اس امر پر گہری تشویش کا اظہار کیا کہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں مسلح جتھوں کی موجودگی ان کی آزادانہ نقل و حرکت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی چشم پوشی سے شہریوں میں خوف بے چینی اور عدمِ تحفظ کا احساس بڑھتا جا رہا ہے۔ اجلاس نے اس صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کیے جائیں۔

اجلاس میں ہنہ اوڑک اور مانگی زیارت میں شہریوں اور پولیس اہلکاروں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس نے مطالبہ کیا کہ علاقے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے عملی اور مثر اقدامات کیے جائیں۔اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشیداحمد، سرپرست اعلی مفتی محمد روزی خان، مولوی محب اللہ، مولوی محمد ایوب، حاجی بشیراحمد کاکڑ، حاجی رحمت اللہ کاکڑ، حافظ شبیراحمد مدنی، حافظ مسعوداحمد، حاجی ولی محمد بڑیچ، حاجی محمد شاہ لالا، مفتی نیک محمد فاروقی، مولانا محمد شعیب جدون، مفتی روزی خان بادیزئی، عبدالصمد حقیار، مولوی محمد عارف شمشیر، مفتی محمد ابوبکر، میر حشمت لہڑی، سیٹھ اجمل بازئی، حاجی ظفراللہ کاکڑ، مولوی علی جان، مولانا سید سعداللہ آغا، مولوی نقیب اللہ ملاخیل، عبدالباری شہزاد، مولانا جمال الدین حقانی، مفتی رشیداحمد حقانی، حاجی عطا محمد شمشوزئی، حافظ حبیب الرحمن اور ضلعی مجلسِ عاملہ کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں جمعہ 17 جولائی کو آل پارٹیز کی اپیل پر شٹر ڈان ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہوئے اس سلسلے میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں،اور کوئلہ پاٹک پر جاری دھرنے میں کارکنوں کو بھرپور شرکت کی تاکید کی گئی۔ اجلاس میں پنجاب جلسے کے بعد قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے خلاف ایک ہی مرکز سے سوشل میڈیا کے ذریعے ٹرولنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے مظبوط بیانیے کی پشت پر پوری قوم کھڑی ہے، مقتدرہ قوتوں کو پروپیگنڈے کی بجائے مولانا کے سوالات کے جوابات دینے چاہیے اس قسم کے حربے مزید نہیں چلیں گے ۔

اجلاس میں جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے سرپرست حاجی نعمت اللہ خان اچکزئی کے والد ممتاز قبائلی شخصیت حاجی محمد اکبر اچکزئی کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں