ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ بلوچستان کے عہدیداروں کا سینئرصحافی عابد بخاری کے انتقال پر افسوس کا اظہار

18

ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے عہدیداران نے سینئر صحافی سید عابد بخاری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحافتی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں پیٹرن اِن چیف حاجی غلام فاروق خلجی، صدر حاجی محمد ایوب مریانی، سینئر نائب صدر حاجی اختر کاکڑ اور نائب صدر انجینئر میر وائس خان کاکڑ نے کہا کہ سید عابد بخاری ایک منجھے ہوئے، بااصول اور پیشہ ور صحافی تھے، جنہوں نے طویل عرصے تک صحافت کے شعبے میں خدمات انجام دیں۔

ان کے انتقال سے بلوچستان کی صحافتی برادری ایک تجربہ کار اور قابل صحافی سے محروم ہوگئی ہے، جبکہ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا آسانی سے پر نہیں کیا جا سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ سید عابد بخاری نے ہمیشہ اپنی صحافتی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں اور بلوچستان کے مسائل، عوامی مشکلات اور کاروباری برادری کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ایوان صنعت و تجارت کے عہدیداران نے مرحوم کے اہلِ خانہ اور پسماندگان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم سید عابد بخاری کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں