133

الخدمت فاونڈیشن نے مفت آئی ٹی کورسز کے پروگرام’’بنو قابل‘‘کا آغاز کر دیا

ملک کے نوجوانوں کو مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار کرنے اور خود مختاری کے ساتھ روزگاری کے مواقع فراہم کرنے کیلئے الخدمت فاونڈیشن نے مفت آئی ٹی کورسز کے پروگرام’’بنو قابل‘‘کا آغاز کر دیا جو ہر لحاظ سے سود مند ثابت ہوگا اور اس کے دور رس نتائج برآمد ہونگے۔

الخدمت فانڈیشن کے صدر میاں اظہار الحق نے بتایا کہ موجودہ کمپیوٹر و انٹر نیٹ کا دور ہے جس میں انسانی زندگی میں اس کے بڑھتے ہوئے کردار کو دیکھتے ہوئے نوجوان کو جدید آئی ٹی کورسز،کمپیوٹر کے استعمال کی پروفیشنل ٹریننگ اور آن لائن روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے ’’بنو قابل‘‘پروگرام انقلابی نتائج کا حامل ثابت ہوگا جس کی بدولت طلبا و طالبات خود مختاری و خود انحصاری کی راہ پر چلتے ہوئے عالمی سطح پر باعزت روزگار کمانے کے قابل بنے گئے اور اپنی و اہل خانہ کی باوقار طریقہ سے کفالت کر سکیں گے انہوں نے کہا کہ پروگرام’’بنو قابل‘‘داخلہ کی اہلیت کیلئے طلبا و طالبات کو انٹری ٹیسٹ دینا ہوگا اور اس حوالہ سے ملک بھر میں انٹری ٹیسٹ کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے جس میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ فسٹ ائیر کے امتحانات سے فارغ التحصیل طلبہ داخلہ کے اہل ہیں، انہوں نت کہا کہ کراچی، کوئٹہ، پشاور اور لاہور کے بعد اب سرگودھا میں ’’بنو قابل‘‘پروگرام کے لئے رجسٹریشن مکمل کر کے 17اکتوبر کو مرکزی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن ٹیسٹ سیشن کے مہمان خصوصی ہوں گے، انہوں نے کہا کہ ’’بنو قابل پروگرام‘‘کے تحت جہاں نوجوان طلبا خود کفالت کی راہ پر چل سکیں گے وہیں قوم کی بچیاں بھی گھر بیٹھے آن لائن روزگار تک رسائی حاصل کرکے معاشی استحکام کی جانب گامزن ہوں گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں