11

بلاول بھٹو زرداری کا دورہ کوئٹہ، سڑکیں بند شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دورہ کوئٹہ کے دوران وی آئی پی موومنٹ کے موقع پر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مختلف سڑکوں کو ٹریفک کی آمدو رفت کیلئے بند رکھنے کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک شہریوں کو آمدو رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

بلاول بھٹو زرداری کے قافلے کے گزرنے والی سڑکوں پر راستے بند ہونے سے بزرگ شہریوں، خواتین اور مریضوں کو ہسپتال پہنچنے کے علاوہ اپنی منزل تک جانے میں شدید مشکلات درپیش آئیں کوئٹہ میں سڑکوں کی توڑ پھوڑ اور ان کی تعمیر و مرمت کا سلسلہ جاری ہونے کی وجہ سے مختلف سڑکوں پر روزانہ ٹریفک جام رہتا ہے اور وی آئی پیز کی آمدو رفت کی وجہ سے شہر کی مین سڑکوں کو ان کے قافلوں کے گزرنے کے دوران عام شہریوں کا داخلہ بند کردیا جاتا ہے۔

پہلے ہی کوئٹہ شہر کی متعدد سڑکیں سیکورٹی کے نام پر ٹریفک کی آمدو رفت کیلئے بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا فلو چند سڑکوں پر ہوتا ہے وی آئی پیز آمدو رفت کے دوران مین سڑکوں کے بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

عوامی حلقوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ وی آئی پیز کی آمدو رفت کے دوران سڑکوں کو ٹریفک کی روانی کیلئے بند کرنے کی بجائے ہیلی کاپٹر کا استعمال کرکے شہریوں کو اس ذہنی اذیت سے چھٹکارا دلایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں