سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی
واقعہ گوارگو فتح علی کے علاقے میں پیش آیا۔
ضلع پنجگور کے علاقے گوارگو فتح علی میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے ایک گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے گاڑی کو نشانہ بنا کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے باعث گاڑی میں سوار متعدد افراد زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی طبی مراکز منتقل کیا گیا، تاہم تاحال ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت سامنے نہیں آسکی ہے۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔









