امریکا نے غلط اندازہ لگایا تو فوری اور جارحانہ جواب دیں گے: قالیباف

28

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ واشنگٹن نے کوئی غلط اندازہ لگایا تو ایران فوری اور جارحارنہ جواب دینے سے گریز نہیں کرے گا۔

نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران کے نئے میزائل سٹی کی رونمائی کے موقع پر قالیباف نے کہا کہ کسی بھی غلطی کی صورت میں ایرانی مسلح افواج تنازع کے جغرافیائی دائرے کا تعین خود کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ نیا میزائل سٹی ایران کی جانب سے دشمنوں کے لیے واضح پیغام ہے، جنگ کی آگ میں بھی ایران اپنی دفاعی صلاحیتوں کو بہتر بنانے سے غافل نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے نئے میزائل سٹی کی رونمائی ایرانی عوام کے اس عزم کا اظہار ہے کہ وہ ملک کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا دفاع کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں