بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور ریاستی مظالم بند کرے، کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ضیا ء لانگو

26

صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور بھارت کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف آواز بلند کرنے کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور پاکستان ہر محاذ پر کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور ریاستی مظالم بند کرے، جبکہ عالمی برادری اس صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔میر ضیا اللہ لانگو نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت دلانے کے لیے مثر کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں اور یومِ استحصال کشمیر ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہر حال میں کھڑے رہنے کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔صوبائی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے اور پوری پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیریوں کے حقِ خودارادیت اور جائز جدوجہد کی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں