گیس کی اوور بلنگ اور لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج

28

کوئٹہ کے شہریوں کا گیس کی لوڈ شیڈنگ ، اووربلنگ اور پریشر میں کمی کے خلاف احتجاج ،سوئی سدرن گیس کمپنی کے دفتر کے اسمنگلی روڈ بلاک کردیا احتجاج میں خواتین اور بزرگ بھی شریک تھے ، مظاہرین کا موقف تھا کہ طویل لوڈشیڈنگ کے ساتھ شہر میں گیس پریشر نہیں ، ایک جانب گیس نہیں اور دوسری جانب چند یونٹس پر بھاری بھرکم بلز بھیجے گئے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہر میںموسم سرما کے پیش نظر فوری طور پر لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بند کرکے مکمل پریشر کے ساتھ مسلسل گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائےبعد ازاں مظاہرین نے ایس ایس جی سی حکام سے مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں