8

ایران امریکا مذاکرات کا اہم ہفتہ شروع، سفارتی راہ ہموار

ایران امریکا مذاکرات کا اہم ہفتہ شروع ہو رہا اورسفارتی راہ ہموار ہو رہی ہے۔ صرف آبنائے ہرمز پر تعطل ہی نہیں ہے جو سفارت کاری کو مشکل بنا رہا تھا بلکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ’’ ٹروتھ سوشل ‘‘ پر مسلسل بیانات اور انٹرویوز نے بھی معاملے کو مزید پیچیدہ کردیا تھا۔

ماضی میں کئی مواقع پر جب حالات سازگار سمت میں جا رہے تھے ٹرمپ کے بیانات نے ماحول کو خراب کردیا۔

ایرانی حکام نے اب واضح کر دیا ہے کہ اگر سفارت کاری کو کوئی موقع ملنا ہے تو ٹرمپ کو خاموش رہنے کی ضرورت ہے۔

اگرچہ ایران امریکہ تنازع اب بھی دنیا کو مسلسل بے چین کیے ہوئے ہے ، تاہم ٹرمپ کے نقطہ نظر میں ایک واضح تبدیلی نظر آئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں