پاکستان نے واضح کیا ہے کہ حوثی غیر ریاستی عناصر ہیں جنہیں پاکستان کسی بھی سرکاری یا سفارتی سطح پر تسلیم نہیں کرتا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حوثی غیر ریاستی عناصر ہیں، پاکستان صرف یمن کی قانونی حکومت کو تسلیم کرتا ہے، حوثی غیر قانونی اور نان اسٹیٹ ایکٹر ہیں جنہیں پاکستان کی حکومت سفارتی یا سرکاری طور پر تسلیم نہیں کرتی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ حوثی ملیشیا خطے میں تشدد، تخریب کاری اور کھلی دہشت گردی کی سنگین وارداتوں میں ملوث رہی، حوثی ملیشیا مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جیسے مقدس ترین مقامات کو بھی نشانہ بنانے کی ناپاک کوششیں کر چکی ہے۔









