حکومت کے پاس سرکاری دفاتر کے لیے پیسے نہیں، یہاں نئے صوبے بنانے کی بات ہو رہی ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

41

بلوچستان اسمبلی اجلاس کے دوران ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ حکومت کے پاس سرکاری دفاتر کے لیے پیسے نہیں، یہاں نئے صوبے بنانے کی بات ہو رہی ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ میں کٹ لگانے کی اجازت نہیں دے سکتے

ہمارے این ایف سی میں کٹوتی نہیں کی جا سکتی، این ایف سی ایوارڈ میں کٹوتی سے متعلق سب کو متحد ہونا ہوگا، اگر اس معاملے پر اکٹھے نہیں ہوئے تو ہر ماہ تنخواہ کے لیے اسلام آباد جانا پڑے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں