سریاب کے بیشتر علاقوں میں گیس اور بجلی ناپید ہو چکی ہے،آغا حسن

23

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات، سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ سریاب کے بیشتر علاقوں میں گیس اور بجلی ناپید ہو چکی ہے جبکہ کوئٹہ شہر اور گردونواح میں گیس کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے،

بجلی اور پانی کی شدید قلت اور گیس کی عدم فراہمی کے باوجود بھاری بھرکم بلوں کی وصولی عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے، فارم 47 کے حکمرانوں کے اقتدار میں آنے کے بعد بلوچستان بالخصوص کوئٹہ کے عوام کے مسائل اور مشکلات میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، حکمرانوں کی نااہلی اور ناقص پالیسیوں نے بنیادی سہولیات کا نظام مفلوج کر دیا ہے،

موجودہ حکمرانوں کو عوام کے مسائل اور مشکلات سے کوئی سروکار نہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ سریاب سمیت کوئٹہ شہر اور گردونواح میں گیس و بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کرکے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں