35

وفاقی کابینہ نے ملکی سطح پر ویکسین کی تیاری کی پالیسی کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے ملکی سطح پر ویکسین کی تیاری کی پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔

اعلامیےکے مطابق وزیراعظم نےکابینہ ممبران کو مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کاوشوں سے آگاہ کیا۔

اعلامیےکے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے پرموجود مختلف شعبہ جاتی پالیسیز کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں ملکی سطح پر ویکسین کی تیاری کی پالیسی کی منظوری دی گئی، پالیسی کا مقصد ویکسین کی مد میں درآمدات پر انحصارکم کرنا اور زرمبادلہ کی بچت ہے۔

کابینہ نے ملک کی پہلی نیشنل ایگریکلچر بائیوٹیکنالوجی پالیسی کی بھی منظوری دے دی۔کابینہ نےنیشنل سیڈ پالیسی اور نیشنل اسکلز ڈیولپمنٹ پالیسی کی منظوری بھی دی۔

وفاقی نظامت تعلیم میں یومیہ اجرت والےگریڈ 1 تا 15کے اساتذہ کی خدمات بطور ویزٹنگ فیکلٹی لیے جانے کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس میں نیپرا کی سالانہ رپورٹ2025 اور اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2025 بھی پیش کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں