ترقیاتی کاموں کے باعث کوئٹہ کے مختلف گرڈ اسٹیشنوں سے منسلک متعدد فیڈرز پر 7 سے 9 جولائی تک شیڈول کے مطابق بجلی بند رہے گی، کیسکو

12

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوںمیں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوںکی شفٹنگ اور نئے کھمبے نصب کئے جارہے ہیں ۔اس سلسلے میں 7جولائی اور9جولائی (روزانہ ) مری آبادگرڈاسٹیشن کے 11kvمری آباد، کانسی ون، کانسی ٹو فیڈروں سے صبح10:30بجے تادوپہر2:30بجے بجلی بندرہیگی نیز اسی روز شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کی11kvویسٹرن بائی پاس، جبل نور، خروٹ آباد، دوستین، ادیان،پی اے ایف، داریم فیڈرزسے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندہوگی۔

اسی طرح8جولائی (بروزندھ)کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے 11kvملک پلانٹ، جی اوآر، جناح ٹاون، بروری روڈ، اولڈسمنگلی، پی اے ایف سٹی، انٹرکنیکٹر، نواںکلی اور مالک فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک نیز اُسی روز سریاب گرڈاسٹیشن کے 11kvخیربخش مری، جائنٹ روڈ، اولڈلیاقت بازار،سریاب ون، سریاب ٹو، ہزارہ ٹاون، کرانی، غازی، اولڈسیٹلائٹ ٹاون فیڈروں سے صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک نیز اُسی روز کوئٹہ زرغون گرڈاسٹیشن کے 11kvنواں کلی بائی پاس، صاحبزادہ کاریز فیڈروں سے دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش کے باعث زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں