نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس اور پی ڈی ایم اے حکام کے مشترکہ اجلاس میں موسم سرما کے دوران برفباری سے متاثرہ شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے، مسافروں کی حفاظت اور بروقت امدادی کارروائیوں کے لیے مشترکہ اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس N-50 سیکٹر قلعہ سیف اللہ کے ترجمان محمد اکرم ترین کے مطابق سیکٹر کمانڈر وقار احمد کی ہدایت پر ڈی ایس پی غلام اللہ اور ڈی ایس پی سلمان نے پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس کوئٹہ کےاجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں موسم سرما اور برفباری کے دوران حفاظتی و امدادی اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا اور مشترکہ منصوبہ ترتیب دیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ N-50 پر ٹریفک کی روانی، مسافروں کی حفاظت اور بروقت ریسکیو کے لیے تمام محکمے مل کر کام کریں گے۔اس موقع پر موک ایکسرسائز بھی کی گئی، جس میں برفباری کے دوران پھنسے مسافروں کو نکالنے اور بروقت امداد فراہم کرنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔
برفباری کے دوران N-50 پر ٹریفک رواں رکھنے کیلئے مشترکہ اقدامات کا فیصلہ
44









