پنجگور میں ڈینگی پھیل گیا44 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پنجگور ڈاکٹر عابد ریکی نے ایم ایس ٹیچنگ اسپتال پنجگور ڈاکٹر وزیر احمد بلوچ کی موجودگی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور میں کیٹیچنگ اسپتال کی لیبارٹری میں 24جبکہ پرائیویٹ لیبارٹری میں 20مریضوںمیں ڈینگی کی تشخیص ہوئی ہے تاہم زیادہ تر مریضوں کا تعلق دوسرے علاقوں خصوصاً کراچی سے سفر کرکے پنجگور آنے والوں میں سے ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ سے محکمہ صحت کی خصوصی ٹیم پنجگور پہنچ رہی ہے اس حوالے سے ٹیچنگ اسپتال میں ایمرجنسی خصوصی وارڈ قائم کردیا گیا ھے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ تاحال ٹیچنگ اسپتال پنجگور میں ڈینگی کا کوئی مریض داخل نہیں ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ٹیچنگ اسپتال پنجگور میں ڈینگی کی تشخیص سے لیکر علاج تک کی سہولت موجود ہیں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سے جو ٹیم پنجگور پہنچ رہی ہے وہ اس حوالے سے مزید کام کر یگی۔ انہوں نے کہا کہ پنجگور میں اسپرے مہم شروع کررہے یں اس سلسلے میں محکمہ صحت کی ٹیمیں مختلف علاقوں میں جاکر اسپرے کرینگی۔









