نوشکی میں تیسرے دن سے جاری کرفیو سے شہریوں کے مشکلات میں اضافہ

18

نوشکی میں تیسرے دن سے جاری کرفیو کے نفاذ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے روزمرہ اشیاء کے ساتھ ساتھ بچوں کا خشک دودھ خوراک،راشن اور جانوروں کے لئے چارہ کی شدید قلت اور پیدا ہوگئی ہے۔

بازار مکمل بند میڈیکل اسٹورز کی بندش سے معصوم بچوں کے لیے غذائی قلت کے مسائل پیدا ہورہے ہیں جبکہ کرفیو اور بازار کی بندش سے دکانداروں،سبزی اور پھل فروشوں کا لاکھوں کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جب کہ دیہاڑی دار طبقہ جو کہ روزانہ دیہاڑی کر کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالتے تھے۔

کرفیو کی وجہ سے دو وقت کی روٹی کے لیے ترس رہے ہیں امن و امان کے قیام کے ساتھ ساتھ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی بھی ہونی چاہئے بازار کی بندش مسائل کا حل نہیں کرفیو کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوکے رہ گئے ہیں کاروبار زندگی متاثر جبکہ نقل و حرکت پر پابندی عائد ہونے کی وجہ سے عوام ذہنی مریض بن چکے ہیں۔

آخر میں نوشکی کے عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ نوشکی میں جاری کرفیو میں نرمی کرکے عوام کو ان مشکلات سے نجات دلائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں