چمن پھاٹک ٹرین دھماکے کی مذمت، عیدالاضحی جیسے خوشیوں بھرے مذہبی تہوار کے موقع پر معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، نواب ثناء اللہ زہری

40

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے چمن پھاٹک کے قریب ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا سفاکیت، ظلم اور بربریت کی انتہا ہے انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ جیسے خوشیوں بھرے مذہبی تہوار کے موقع پر معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ سفاک دہشت گرد عناصر نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ غیر ریاستی عناصر اپنے بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے صوبے کے امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم وہ اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام ہمت اور حوصلے کے ساتھ اس مشکل گھڑی میں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ دہشت گردی کے ناسور سے جلد چھٹکارا حاصل کیا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں