29

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی وژن

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے شہر میں گراں فروشوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈان کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی مختلف ٹیموں نے شہر بھر میں 212 دکانوں کا معائنہ کیا اور خلاف ورزی پر 45 افراد گرفتار جن میں سے 40 افراد جیل منتقل کردیا گیا جبکہ اس موقع پر 21 تندور سیل بھی کئے گئے تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی نگرانی میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور اسپیشل مجسٹریٹس کارروائیوں میں شریک ہیں اس سلسلے میں سب ڈویژن (سٹی) میں 55 دکانوں کا معائنہ کرکی13 افراد گرفتارجبکہ6 تندور سیل کردیے گئے اس کے علاہ سب ڈویژن (صدر) میں 72 دکانوں کا معائنہ کرکے 10 افراد گرفتار جبکہ 5 تندور سیل کردیے گئے۔

سب ڈویژن (سریاب) میں 45 دکانوں کا معائنہ کرکے 12 افراد گرفتار6 دکانیں سیل جبکہ سب ڈویژن (کچلاک) میں 40 دکانوں کا معائنہ کرکی10 افراد گرفتار اور 5 دکانیں سیل کردیے گئے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مصنوعی مہنگائی، ذخیرہ اندوزی اور سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں