بی این پی اور پی ٹی آئی میں رابطہ حکومت کیخلا ف تحریک چلا نے پر اتفاق

15

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ایڈووکیٹ ساجد ترین سے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال اور مختلف اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی ، ملک میں جاری سیاسی کشیدگی، اپوزیشن کے کردار اور عوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماں نے موجودہ حکومت کو “جعلی” قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے پر زور دیا۔اس موقع پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ جلد ہی تمام حقیقی اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے حکومت کے خلاف موثر تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔

گفتگو کے دوران اسد قیصر نے سردار اختر جان مینگل اور بی این پی کے ہر قسم کے جبر کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہونے کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ بی این پی نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور عوامی حقوق کے لیے نمایاں جدوجہد کی ہے،ایڈوکیٹ ساجد ترین نے کہا کہ اپوزیشن کو متحد ہو کر عوام کے مینڈیٹ کے تحفظ کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں