جماعت اسلامی کوئٹہ کے زیراہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے دھرناکیمپ لگایاگیادھرناکیمپ کے شرکاء نے پٹرولیم مصنوعات پربھتہ خوری، بدامنی، بارڈرزبندش،بجلی گیس قیمتوں میں اضافہ کے خلاف امن وحقوق کیلئے نعرے لگائے اورکتبے بھی اٹھائے تھے۔دھرناکیمپ میں جماعت اسلامی وبرادرتنظیموں کے کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پرنائب امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا محمد عارف دمڑ، کوئٹہ کے امیر عبدالنعیم رند،نورالدین غلزئی، اعجازمحبوب جمیل مشوانی،ارشدیوسفزئی،سلمان گیل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بدامنی، بدعنوانی وٹیکسز،بارڈرزبندش سے سب متاثرہیں ہرطرف لوٹ مار،بے حسی کادوردورہ ہے جماعت اسلامی نے آج ملک وبلوچستان بھرمیں دھرنے دیے ہیں جماعت اسلامی نے لانگ مارچ کیاہڑتال واحتجاج کیاسب کچھ عوام کیلئے کررہے ہیں کسی کی ذات ومفادکیلئے نہ کسی مراعات ومفادات اورنہ کسی کی رہائی کیلئے ہم صرف عوام کے بنیادی حقوق، امن ترقی کیلئے اوربدامنی وبدعنوانی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ہماراایجنڈاعوام اورصرف عوام ہیں۔
ادارے حقوق دیں امن دیں جماعت اسلامی پہلے بھی شاہراہوں چوکوں پراحتجاج پرتھی۔سڑکوں پرلانگ مارچ کیے پہیہ جام شٹرڈاؤن ہڑتال کیے آئندہ بھی کریں گے۔









