پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین و رکن قومی اسمبلی بلاول بھٹو زرداری جمعہ کو کوئٹہ کا دور ہ کریں گے ۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری جمعہ کو کوئٹہ کا دورہ کریں گے ۔ دورہ کوئٹہ کے دوران وہ ٹراما سینٹر کوئٹہ سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے ۔ بلاول بھٹو زرداری صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی ،پارٹی رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔









