بلوچستان پولیس کی جانب سے محرم الحرام کے موقع پر کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا جس کے تحت محرم الحرام کے موقع پر امام بارگاہوں، مساجد،مجالس کے حوالے سے یکم محرم سے عاشورہ کے جلوس تک سیکورٹی کے لئے 32 ہزار سے زائد اہلکار بلوچستان میں جبکہ 17 ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکار کوئٹہ میں فرائض سرانجام دیں گے۔
عاشورہ کے جلوسوں کی فضائی نگرانی یقینی بناتے ہوئے شہر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی ۔ شہر کی داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ ہوگی اور سی پی او میں قائم کنٹرول روم سے جلوس کی براہ راست نگرانی کی جائے گی۔ پولیس ذرائع کے مطابق بلوچستان پولیس نے محرم الحرام کے مہینے میں کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں ہونے والی مجالس اور دیگر مذہبی تقریبات کی سیکورٹی کے ساتھ ساتھ نکالے جانے والے جلوسوں اور اس ماہ کے دوران سیکورٹی پلان کو ترتیب دیتے ہوئے حتمی شکل دے دی ہے امام بارگاہوں، مساجد اور مجالس کے مقامات پر یکم محرم سے عاشورہ کے جلوس تک صوبہ بھر میں سیکورٹی پر 32 ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔
اسی طرح صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں محرم الحرام کے موقع پر پولیس ، ڈسٹرکٹ پولیس ، بلوچستان کانسٹیبلری، آر آر جی ، کیو آر ایف ، سیکورٹی فورسز، اسپیشل برانچ کے 17 ہزار سے زائد جوان ڈیوٹی دیں گے۔ عاشورہ کے جلوسوں کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی اور شہر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی اور دفعہ 144 نافذ ہوگی شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ہر آنے اور جانے والی گاڑی کی سخت چیکنگ ہوگی اس حوالے سے سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں قائم کنٹرول روم کے توسط سے سی سی ٹی وی اور کوئٹہ سیف سٹی کے کیمروں کے ذریعے جلوس کی براہ راست نگرانی کی جائے گی









