Notice: Undefined index: geoplugin_countryName in /home/u198379639/domains/hayyan.com.pk/public_html/wp-content/themes/dailybalochistan/functions.php on line 343

بلوچستان حکومت کا تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کیلئے انقلابی اقدامات کا فیصلہ

15

بلوچستان حکومت نے تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کے لئے انقلابی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار سرفراز بگٹی کی زیر صدارت آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 679 پرائمری اور 409 مڈل سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں صوبے میں آؤٹ آف سکول بچوں کو تعلیمی اداروں میں لانے کیلئے 5 سالہ پروگرام اور تعلیم نسواں کے فروغ کے لئے طالبات کو معقول ماہانہ وظیفہ دینے کی تجویز زیر غور آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں