حکومت بلوچستان نے محکمہ جیل کے ملازمین کے رہائشی کوارٹرز اور قیدیوں کی بیرکس کی حالت بہتر بنانے کیلئے 35 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی، رقم ملنے کے بعد منصوبے پر کام شروع کردیا جائے گا۔محکمہ جیل کے حکام کے مطابق صوبے کی 12 جیلوں میں کئی جیلیں انگریز دور میں تعمیر کی گئی تھیں، جن کے ملازمین کے رہائشی کوارٹرز اور بارکس کی حالت خراب ہوگئی تھی۔ آئی جی جیل بلوچستان کیپٹن (ر) عاصم خان کی درخواست پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے محکمہ جیل کیلئے ون ٹائم 35 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی ہے۔
جیل ملازمین کے کوارٹرز اور بیرکس کی بہتری کیلئے 35 کروڑ روپے منظور
29









