وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سید اقبال شاہ اور حیات اللہ خان اچکزئی نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، پارٹی امور اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سید اقبال شاہ اور حیات اللہ خان اچکزئی نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، پارٹی امور اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے منشور کے مطابق بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم مفاہمت کی سیاست اور سب کو ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتے ہیں تاکہ صوبے میں پائیدار امن اور ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔
پارٹی رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں صوبے میں جاری اصلاحات اور عوامی خدمت کے جذبے کو سراہا اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اٹھائیں گئے اقدامات کی تائید کی۔









