25

بابر اعظم کی میچ وننگ اننگ نے زلمی کوایک اور فتح دلوا دی

بابر اعظم کی میچ وننگ اننگ نے زلمی کوایک اور فتح دلوا دی مسلسل چھٹی فتح کے بعد ناقابل شکست پشاور زلمی نے پلے آف مرحلے میں اپنی جگہ پکی کر لی، بابر الیون نے کپتان کی 71 رنز کی اننگ کی بدولت مطلوبہ 155 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

پی ایس ایل 11 کے 23ویں میچ کے سلسلے میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیتا، اب تک ناقابل شکست زلمی کے کپتان کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ناقابل شکست پشاور زلمی کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رہا اور گلیڈی ایٹرز بڑا ہدف دینے میں ناکام رہے، زلمی کے گیند بازوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ لائن کو باآسانی قابو کر لیا، گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 154 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ پشاور زلمی اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے۔ جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک 2 فتوحات حاصل کر سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں