کوئٹہ، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

25

کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق اتوارکو کوئٹہ کے علاقے شیخ زید ہسپتال کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص سید نور ولد بختیار خان سکنہ ہرنائی کو قتل کردیا اور موقع سے فرر ہوگئے۔

پولیس نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں